منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے ضلع وسطی کے3سب ڈویژن کےعلاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

ڈی ایچ اوکی جانب سےہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی پرلاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ‏بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن آج سے6 اپریل تک ہوگا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم ‏آبادکےعلاقوں اور لیاقت آبادکی 6 یوسیز میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

متاثرہ علاقوں میں آنےجانےوالے تمام افرادکوماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے اور غیر ضروری نقل ‏و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ علاقے میں ‏تمام کاروباری، صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی، کراچی:متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ‏ہوگی۔

متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے اور حکومت متاثرہ علاقوں ‏کے مستحقین میں راشن تقسیم کرےگی۔

اہم ترین

مزید خبریں