تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

کراچی: شہر قائد میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلع وسطی میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گلبرگ ، لیاقت آباد ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن مختلف یوسیز، بلاکس اور گلیوں میں لگایا گیا ہے جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا کی ہلاکت خیزی، 20 مریض جان کی بازی ہار گئے

ضلعی انتظامیہ سینٹرل کے مطابق ضلع وسطی میں 106لوگوں میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی، گلبرگ میں اومی کرون کے 52کیسز، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں 10،10کیسز رپورٹ ہوئے اسی طرح نارتھ ناظم آباد میں اومیکرون کیسز کی تعداد 40ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک متاثرہ علاقوں اوریوسیز میں نافذ رہےگا، متاثرہ علاقوں میں بلاوجہ نقل و حرکت، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضروری اشیا، میڈیکل اسٹور کےعلاوہ کاروبار بند رہےگا، متاثرہ علاقوں میں اجتماعات ، تقریبات ، ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -