اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

آئی فون اور کمپیوٹر کے درمیان فائل شیئرنگ کا پیچیدہ عمل اب ہوا آسان!

اشتہار

حیرت انگیز

آئی فون اور ونڈوز کمپیوٹر کے درمیان فائل شیئرنگ کے پیچیدہ عمل سے تنگ صارفین کیلیے مائیکروسافٹ نے بہترین فیچر متعارف کروا دیا۔

مائیکروسافٹ کا نیا فیچر آئی فون اور ونڈوز کمپیوٹر کے درمیان ڈیٹا شیئرنگ کے عمل کی سہولت فراہم کرتا ہے جو فی الحال ’فون لنک‘ ایپلی کیشن کے بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

فیچر کا مقصد آئی فون صارفین کیلیے فائل شیئرنگ کے تجربے کو آسان کرنا ہے جو ونڈوز کمپیوٹر بھی استعمال کرتے ہیں۔ مائیکروسافٹ کا مذکورہ فیچر صارفین کو درپیش تاریخی چیلنج سے نمٹتا میں مدد فراہم کرے گا۔

- Advertisement -

’فون لنک‘ ایک مائیکروسافٹ ایپلی کیشن ہے جو صارفین کو اپنے iOS یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز ونڈوز کمپیوٹرز سے منسلک کرتی ہے۔ یہ نوٹیفکیشنز، کال مینجمنٹ اور اب فائل شیئرنگ تک آسان رسائی کو قابل بناتا ہے۔

آپ آئی فون اور ونڈوز کمپیوٹر کے درمیان فائل شیئرنگ کیلیے یہ طریقہ استعمال کر سکتے ہیں:

  • سب سے پہلے اُس فائل کا انتخاب کریں جو آپ شیئر کرنا چاہتے ہیں
  • ’شیئر‘ آئیکن کو دبائیں
  • ’لنک ٹو ونڈوز‘ سلیکٹ کریں
  • آخر میں اُس ڈیوائس کا انتخاب کریں جس کے ساتھ شیئرنگ کرنی ہے

کمپیوٹر سے آئی فون پر فائل بھیجنے کیلیے یہ طریقہ آزمائیں:

  • کمپیوٹر پر اُس فائل کا انتخاب کریں جو آئی فون پر بھیجنی ہے
  • فائل پر رائٹ کلک کر کے ’شیئر‘ کا اتنخاب کریں
  • آخر میں اُس فون کا انتخاب کریں جس پر فائل بھیجی جانی ہے۔

یہ واضح رہے کہ یہ فیچر ابھی قابل رسائی نہیں ہے اور صرف ونڈوز انسائیڈر پروگرام کے ممبران کیلیے ہے۔ اسے استعمال کرنے کیلیے iOS 16 یا اس کے بعد کا ورژن ہونا ضروری ہے۔ ساتھ ہی ونڈوز ایپ ورژن 1.24112.73 یا اس کے بعد کا لنک بھی درکار ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں