تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خوشخبری! ہفتے میں 3 دن چھٹی اور چار دن کام

ٹوکیو : مائیکروسافٹ جاپان ے دفتری تجربے نتائج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کو ہفتے میں 3 دن چھٹی دینے سے ان کی کارکردگی میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی مائیکروسافٹ نے کچھ روز قبل اپنے دفتری تجربے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہفتے میں تین دن چھٹی کے طریقے کار نے ملازمین کی پیداواری صلاحیتیوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے جس سے ملازمین بھی خوش ہیں بلکہ انہوں نے اپنی کارکردگی میں پہلے کی نسبت اضافہ کیا ہے۔

یہ تجویز کو کئ برسوں سے دنیا بھر میں گردش کر رہی تھی تاہم اس پر عمل کرنے کےلیے کوئی ادارہ تیار نہیں تھا لیکن مائیکروسافٹ جاپان نے یہ قدم اٹھایا اور اپنے تمام ملازمین کو ہفتہ اتوار کے ساتھ ساتھ جمعے کی بھی چھٹی دے دی تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہتر زندگی سے لطف اندوز ہوسکیں۔

مائیکروسافٹ جاپان نے اپنی اس حکمت عملی کو ’ورک لائف چوائس چیلنج سمر 2019‘ کا نام دیا تھا جس میں اپنے تمام 2300 ملازمین کو ہفتے میں تین دن کی چھٹی دی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے ملازمین کو چھٹیوں سے لطف اٹھانے کےلیے ایک لاکھ ین (ڈیڑھ لاکھ پاکستانی) کی رقم بھی دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجربہ رواں برس اگست میں ایک ماہ تک جاری تھا جس میں 5 جمعے ہونے کے باعث ملازمین کو 15 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔

کمپنی نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ ہفتے میں تین چھٹیوں کے باوجود ملازمین کے اوقات کار میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا وہ روزانہ معمول کے مطابق 9 گھنٹے ہی کام کرتے تھے۔

تجربہ ختم ہوجانے کے بعد کمپیوٹر سائنس، ریاضی اور سماجیات کے ماہرین آپس میں سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور اس پورے مہینے کے دوران مائیکروسافٹ جاپان کی کارکردگی کا بھرپور جائزہ لیا۔

دو ماہ تک جاری رہنے والے اس تجزیئے میں جہاں یہ معلوم ہوا کہ مائیکروسافٹ جاپان میں کام کرنے والے ملازمین کی اوسط کارکردگی اور پیداواری صلاحیت میں 40 فیصد اضافہ ہوا، وہیں یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ ہفتے میں تین چھٹیاں ملنے پر ملازمین بہت زیادہ خوش ہوئے اور ان کی صحت بھی اچھی رہی۔

تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں چار دن کام کی وجہ سے ملازمین نے 25 فیصد کم چھٹیاں کیں جبکہ دفاتر میں بجلی کا مجموعی خرچ بھی 23 فیصد کم ہوگیا۔ اس پورے مہینے کے دوران مائیکروسافٹ جاپان کے ملازمین نے پرنٹر کا استعمال بھی کم کیا اور دیگر دنوں کے مقابلے میں 59 فیصد کم پرنٹ آؤٹ نکالے۔ ملازمین کی 92 فیصد اکثریت کو ہفتے میں صرف 4 دن کام کرنے پر بے حد خوشی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ جاپان یہی تجربہ ان سردیوں میں بھی دوہرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -