مائیکرو سافٹ نے 22 سال بعد ایک زمانے کی مقبول سروس ’اسکائپ‘ کو بند کردیا۔
ابتدائی انٹرنیٹ کالنگ سروس اسکائپ 22 سال بعد 5 مئی 2025 کو باضابطہ بند ہوگئی، فروری 2025 کے آخر میں مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق اسکائپ کے بجائے دیگر ایپ کو فروغ دینے پر توجہ دے رہے ہیں۔
2010 کے وسط میں اسکائپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 300 ملین سے زائد تھی، اسکائپ کو مائیکرو سافٹ نے 2011 میں 8.5 ملین ڈالرز میں خریدا تھا۔
مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کے یوزرز کو اب اپنے پلیٹ فارم ’ٹیمز‘ پر منتقل کردیا ہے، اسکائپ پر ڈیٹا جنوری 2026 تک رہے گا پھر ختم کردیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق میٹنگ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔
مائیکرو سافٹ میٹنگ کے ذریعے انفرادی اورگروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2سالوں میں میٹنگ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4گنا اضافہ ہوا ہے۔