تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’یہ کہاں ہوتا ہے مڈل آرڈر کو اوپنر بنا دو‘

پاکستان کے سابق کپتان و لیجنڈ یونس خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں مڈل آرڈر کو اوپنر اور اوپنر کو مڈل آرڈر بنا دیا گیا ایسا کہاں ہوتا ہے؟

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ مڈل آرڈرپر کام کی توجہ ہے کافی عرصے سے مڈل آرڈر پر تنقید ہو رہی ہے، پلیئر کون سے نمبر پر اچھا کھیلتا ہے پلیئر کو نہیں ٹیم کو دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رضوان اور بابر اصل میں مڈل آرڈر کے بلےباز تھے جنہیں اوپنر بنا دیا گیا جب کہ فخرزمان اور شان مسعود اوپنر تھے جنہیں مڈل آرڈر بنا دیا ایسا کہاں ہوتا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ پلیئر کو سلیکٹ کر کے پھر ٹیم سےنکال دینا غلط سمجھتا ہوں میں اس عمل کے خلاف ہوں ماضی میں بھی اسکواڈ میں تبدیلی کی گئی اور اب بھی لگ رہا ہے کہ تبدیلی کی جائے گی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پلیئر میں کوئی خصوصیت ہوتی ہے اسی لیے سلیکٹ کیا جاتا ہے لیکن یہ بالکل غلط ہے کہ منتخب کر کے اسے نکال دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -