لاس انجلس: ہالی ووڈ کی ایکشن اور سپینس بھرپور نئی سائنس فکشن فلم مڈ نائٹ سپیشل اٹھارہ مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
امریکی ہدایتکار اور رائٹر جیف نکول کی یہ فلم ایک حیرت انگیز اور غیر معمولی طاقتوں کے حامل آٹھ سالہ بچے ایلٹن کے گرد گھومتی ہے،جس کے پیچھے انتہاپسندوں کا ایک گر و ہ لگ جاتا ہے ،ایلٹن کا باپ اپنے بچے کو انتہا پسندوں سے بچانے کیلئے اسے کسی خفیہ مقام پر منتقل کرنے کا منصوبہ بناتا ہے۔
فلم میں آسٹر یلو ی اداکار سمیت مائیکل شینن اور اداکارہ کرسٹن ڈنسٹ نے بھی نمایاں کرد ار اداکیا ہے،فلم کی تشہیر کے دوران فلمی ستاروں کا کہنا تھا کہ فلم کا موضوع انتہائی دلچسپ اور دیگر فلموں سے ہٹ کر ہے،انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ فلم ریلیز ہوتے ہی شائیقن فلم کے دل موہ لے گی۔