اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مفتاح اسماعیل نے روس سے تیل نہ خریدنے کی عجیب منطق پیش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے روس سے تیل نہ خریدنے کی وجہ روس پر پابندیوں کو قرار دے دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک طرف وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے روس سے تیل نہ خریدنے کی عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ روس پر پابندیاں ہیں اس وجہ سے ان سے تیل نہیں خریدا جا سکتا، اگر ہم روس سے تیل خریدتے تو پابندیوں کی وجہ سے انہیں ادائیگیاں کیسے کرتے، وہیں دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ روس سے گندم خریدنے کیلئے رابطے کیے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت سمیت متعدد ممالک روس سے سستا تیل خرید رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے گندم کی خریداری؛ حکومت بھی عمران خان کے نقش قدم پر

مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پہلے ہمیں گالیاں دیتے ہیں پھر ہماری ہی پالیسیوں پر عمل کرتے ہیں، اگر روس پر پابندیاں ہوتی تو بھارت روس سے تیل کیسے خرید رہا ہے، اس حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر روس پر پابندیاں ہیں تو حکومت روس سے گندم خریدنے کیلئے کیسے رابطے کررہی ہے ، اس کی ادائیگی کیسے کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں