جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

وزیراعظم کے مشیران ایوان کی کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں، مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مشیران آئین کے تحت ایوان کی کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں اسی شق کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے وزارت کا قلمدان سونپا۔

اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل بجٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی سالانہ آمدن میں ہر سال 18سے 20فیصد اضافہ ہورہا ہے کیونکہ معیشت کے بڑھنے سے روینیو خود بہ خود بڑھ جاتا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سےزیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں، ہم ڈیڑھ کروڑروپے پر8فیصد ٹیکس دےرہےہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ  آپ کی ترقی اچھی ہوگی تومسائل ختم ہوجائیں گے، موجودہ دورحکومت میں ہرسال ترقی کی شرح میں اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں اورصنعتکاروں کوسہولتیں فراہم کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مالی سال19-2018 کے لیے وفاقی حکومت نے 59.32 کھرب کا بجٹ پیش کردیا

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرے لیے یہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ ملک میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غذائی قلت دور کرنے اوراسکول نہ جانے والے بچوں کے لیے بھی خصوصی بجٹ مختص کیا، عوام کو اپنے ملک کے لیے تھوڑی سی تکلیف برداشت کرنا ہوگی کیونکہ کچھ وقت کے بعد ساری چیزیں خود بہ خود درست سمت کی طرف آجائیں گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئین کےتحت وزیراعظم کے مشیر ایوان میں بیٹھ کر کارروائی میں بھرپور طریقے سے حصہ لے سکتے ہیں، اسی شق کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے وفاقی وزیرخزانہ کا قلمدان سونپا اور میں نے بجٹ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرمنتخب شخص کا بجٹ پیش کرنا پارلیمنٹ کی توہین ہے، خورشید شاہ

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ سے زائد کی پراپرٹی یا گاڑی بغیر ٹیکس ریٹرن کے اب کوئی نہیں خرید سکتا، حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فاٹا اور گلگت بلتستان کے لیے بھی حصہ مختص کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل حکومت نے آئندہ مالی سال کا چھٹا بجٹ پیش کیا تھا، اس سے قبل مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیر اعظم نے وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان سونپا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے  یہ اعتراض اٹھایا تھا کہ حکومت نے غیر منتخب شخص کو وزات کا قلمدان دیا جس کے غیر آئینی کام کرتے ہوئے بجٹ پیش کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں