بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مفتاح اسماعیل کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا سربراہ بنا دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کی بطور چیئرمین ای سی سی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ای سی سی کا پہلا اجلاس آج شام طلب کرلیا ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای سی سی ریفائنری اور تیل کمپنیوں کے واجبات کا جائزہ لے گی، مہنگا پیٹرول خرید کر سستا دینے سے پرائس کے فرق کے کلیم پر غور ہوگا۔

خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی چونتیس رکنی وفاقی کابینہ نےحلف اٹھا لیا ہے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے اکتیس وفاقی وزرا اور تین وزرائے مملکت سے حلف لیا۔

کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے چودہ، پیپلزپارٹی گیارہ، جے یو آئی اے کے چار اور ایم کیو ایم کے حصہ میں دو اور مسلم لیگ ق جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے حصے میں ایک ایک وزارت آئی۔

وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال ، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق ، رانا تنویر، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، سعد رفیق ، جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ ، مرتضیٰ جاویدعباسی، اعظم نذیرتارڑ،خورشیدشاہ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں