ن لیگ کے سابق رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبر کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ اس خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
مفتاح اسماعیل کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان
سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ’’ آج اخبار میں پڑھا اور کل ایک ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ میں پی پی پی میں شامل ہونے جا رہا ہوں، یہ خبر سچ نہیں ہے‘‘۔
انہوں نے ایکس پر مزید لکھا کہ ’’میں نے فی الحال سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا ہوں‘‘۔
There was a newspaper report in Tribune today and a tv report yesterday that I am going to join PPP.
The news is not true.
I have for now stepped back from politics and am not joining any political party.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) December 4, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی (پی پی) کے ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ سابق ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ رہنے والے مفتاح اسماعیل سے معاملات طے پانے والے ہیں، مفتاح اسماعیل جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔