تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

حکومت نے آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا

واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بجلی اور پٹرول پر سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی جس میں وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنےپراتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی ہم ترین شرط پر سرینڈر کرتے ہوئے بجلی اور پٹرول کی سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ملاقات میں آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان غریب طبقے کےلیے سبسڈیز جاری رکھے، عالمی مالیاتی ادارے کو انکم سپورٹ پروگرام پر کوئی اعتراض نہیں اس کے علاوہ صحت کارڈ کی سہولت پر بھی آئی ایم ایف کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 2 کروڑ ڈالرز سے متجاوز

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کیلئےکوششیں کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے تکنیکی مذاکرات منگل سے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے،ٹیکنیکل لیول مذاکرات کے بعد ڈیٹا سامنے آئے گا، تکنیکی مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو رہا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ایک سال بڑھانے کی درخواست کی ہے جس پر آئی ایم ایف پروگرام کی ایک سال کے لیے توسیع کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -