اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

غربت کے خاتمے کے لیے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے: مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لیے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے۔ معاشی نمو 10 سالوں کی بلند سطح پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسلامک فنانس کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی نمو 10 سالوں کی بلند سطح پر ہے۔ معاشی نمو کے ساتھ مہنگائی کی شرح 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ غربت کے خاتمے کے لیے 8 سے 10 فیصد ترقی کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی بڑھانے کے لیے توانائی، لا اینڈ آڈر اور کاروبار کرنا سہل بنانا ہے۔ 5 سالوں میں ہم نے 12 ہزار میگا واٹ کے منصوبے لگائے ہیں۔ ’کئی ٹیکس ایسے ہیں جس سے حکومت کو آمدن نہیں ہوتی‘۔

انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں۔ ایمنسٹی اسکیم اس مہینے آجائے گی۔ آئندہ سال بجٹ میں آمدنی پر نہیں بلکہ نمو بڑھانے پر توجہ ہوگی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ رواں برس آئی ایم ایف کو 4 ارب ڈالر کی ادائیگی کر چکے ہیں، موجودہ ذخائر ڈھائی ارب ڈالر کی ادائیگیوں کے لیے کافی ہیں۔ اس سال 2 سے ڈھائی ارب ڈالر کی مزید ادائیگی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ زرمبادلہ بڑھانے کے لیے کمرشل قرضے دستیاب ہیں چین کی مدد کی ضرورت نہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں