اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ کہ بطور وزیر خزانہ سرکار سے تنخواہ نہیں لی ، نہ پٹرول اور نہ ہی سرکاری گاڑی استعمال کی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اےآروائی نیوزسے بات چیت میں کہاکہ وزارت کے دوران ملک کا مفاد ہر وقت ملحوظ خاطر رکھا اور ملک کی خاطر سیاست کی بجائے ریاست کو ترجیح دی۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد فنڈز کے لیے دن رات محنت کی، عالمی امدادی ادارےکوسیلاب میں 6ارب ڈالرفراہم کرنےپرآمادہ کیا۔
سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ عالمی بینک سے 2ارب ڈالر سیلاب کے لیے مل سکتے ہیں اور ایشیائی ترقیاتی بینک سےڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
شہباز شریف کے دورہ امریکا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا وزیراعظم کا دورہ امریکا انتہائی کامیاب رہا، وزیر اعظم نےآئی ایم ایف کو رعایت دینے پر منایا ہے، آئی ایم ایف سےآئندہ2 قسطیں اکٹھی مل سکتی ہیں۔
ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بطور وزیر خزانہ سرکار سے تنخواہ لی نہ پٹرول اور نہ ہی سرکاری گاڑی استعمال کی۔