ہفتہ, جولائی 6, 2024
اشتہار

’بجٹ کی وجہ سے ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ بجٹ کی وجہ سے ایک سے ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک خطرے میں ہے تو سب کا ہے، تنخواہ دار طبقے سے تو ٹھیک نہیں لے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کے دودھ پر بھی ٹیکس دوں، پیکجڈ دودھ پر بھی ٹیکس دو، بڑی بڑی پراپرٹی میں رہنے والے ٹیکس نہ دیں تو یہ زیادتی ہے، تنخواہ دار یا کاروبار کرنے والے کو ٹیکس برابر دینا چاہیے۔

- Advertisement -

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ کسی حکومت یا پارٹی نے کوئی قربانی نہیں دی، قربانی صرف تنخواہ دار طبقے، مڈل کلاس اور غریب نے دی ہے، ملک میں سب قربانی دیں گے تو سمجھ آتا ہے، مخصوص طبقہ قربانی سے استثنیٰ ہوجائے اور باقی قربانی دے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایک فریم ورک بنانا پڑے گا، ریگولیٹر لانا پڑیں گے، حکومت نے اتنی مہنگی بجلی کردی اگر پرائیویٹ سیکٹر ہوتا تو اتنی مہنگی بجلی نہیں بیچتا، اب تو مقابلے میں سولر پینلز آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملازمین کی تنخواہ بڑھا دی کوئی بات نہیں لیکن آپ نے بے حسی کے ساتھ خرچے بڑھا دیے، کیا ضرورت تھی 24 فیصد اخراجات بڑھانے کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں