تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ڈالر کا ریٹ کہاں تک جائے گا؟

کراچی : سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر اس وقت مستحکم نہیں اس لیے کہا نہیں جاسکتا کہ ڈالر کہاں جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرکہاں رکے گا یہ بتانا مشکل ہے، روپے کی قدر اس وقت مستحکم نہیں اس لیے کہا نہیں جاسکتا کہ ڈالر کہاں جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم بھی جیل میں رہے ہیں، 50 دن نیب نے مجھےحراست میں رکھا، کبھی ہمارے دل میں پارٹی چھوڑنے کا خیال نہیں آیا ، ہماری لیڈر شپ گرفتارہوئی کسی نے ایسااعلان نہیں کیا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ مجھے تو حیرت ہے کہ تحریک انصاف والے بڑی باتیں کرتے تھے، ایک دن جیل اورصعوبتیں برداشت نہیں کرپا رہے، عدالتی سپورٹ ہونے کے باوجود یہ پارٹی چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی ایک سیاہ ترین دن تھا، نیب نےعمران خان کوبلایاتھا، عمران سے سوال پوچھا گیا تھا 60 ارب کس کو دیے وہ جواب دے دیتے، مجھے اور شاہد خاقان کو بلایا گیا، گرفتاری ہوئی کیا کوئی ہنگامہ آرائی ہوئی۔

مفتاح اسماعیل نے اپنی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے تمام دستاویزات پورے تھے پھر بھی گرفتار کیا گیا ، کیا ہم نے واپس آکرنیب پرپٹرول بم مارے۔

9 مئی کے واقعات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جناح ہاؤس اور کورکمانڈرہاؤس جلا دیا گیا، یہ کیا سیاست ہے، جناح ہاؤس اب مزارہی رہ گیا سب تو آپ نے جلا دیا یہ قبول نہیں۔

Comments

- Advertisement -