اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں نے حکومت پاکستان سے زمینی راستے کے زریعے بھارت سے کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک سے زیادہ عالمی ایجنسیوں نے حکومت سے رابطہ کیا ہے اور زمینی راستے سے بھارت سے کھانے پینے کی اشیا لانے کی اجازت مانگی ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت اتحادی شراکت داروں اور اہم اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے گی اور سپلائی کی کمی کی صورتحال کی بنیاد پردرآمدات کی اجازت سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
More than one international agency has approached the govt to allow them to bring food items from India through the land border. The govt will take the decision to allow imports or not based on supply shortage position, after consulting its coalition partners & key stakeholders
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) August 31, 2022
یاد رہے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں فصلیں تباہ ہونے کے باعث عوام کی سہولت کے لیے حکومت بھارت سے سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش درآمد کرنے پر غور کر سکتی ہے۔