تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز : مفتاح اسماعیل نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 200سے کم یونٹ والوں کو نیا بل مل جائے گا اور 56 فیصد صارفین پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا ہدف تقریباً پورا ہوگیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ہم شمسی توانائی کےمنصوبے لگانےجارہےہیں، 8000 میگا واٹ سولرپلانٹ لگانے کا منصوبہ ہے۔

سرمایہ کاری کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ قطر نے 3 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی بات کی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ بجلی بل گزشتہ ڈیڑہ سال سےنہیں بڑھے تھے ، مئی اورجون میں بجلی بہت مہنگی بنی ہے، ہم نے7 روپے بجلی کے یونٹ اضافہ کیا، لمبے سودے نہیں تھے، جس کی وجہ سے مہنگی بجلی ملی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت جو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز آئے ہیں یہ مئی کے مہینے کے ہیں، مئی کے مہینے میں بجلی بہت زیادہ مہنگی بنی کیونکہ ایندھن کی قیمت زیادہ تھی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کو تحفظ فراہم کریں گے اور 56 فیصد صارفین پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیے جائیں گے۔

بجلی کے بلوں سے متعلق انھوں نے کہا کہ پرانی بلوں کو بھول جائیں آپ لوگوں کے پاس نئے بل آجائیں گے، تصحیح شدہ بل صارفین کو جلد مل جائے گا، دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر 200یونٹ سے کم والے صارفین کےلیے اقدامات کیے گئے ہیں ، 200 سے300 یونٹ والوں کےلیے بھی اقدامات کئے جائیں گے اور 200 سے300 یونٹ والوں کی سہولت کےلیے بھی غور کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویل صارفین سے بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لئے جائیں گے، صرف امیر صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز لیے جائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 200سے کم یونٹ والوں کو نیا بل مل جائے گا ، جوصارفین بجلی کے ادا کرچکے ہیں،اگلےماہ ایڈجسمنٹ کردیا جائے گا، لوگوں کو دفترمیں تصحیح کرانےکی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کرکے 200یونٹ والوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کی ، 200سے 300یونٹ کےصارفین کےلیےایک کمیٹی بنائی گئی ہے اور ریٹیلرپرٹیکس ختم کردیا گیا ہے۔

دورہ قطر کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کا کامیاب دورہ کیا، متحدہ عرب امارات پاکستان میں 2بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

فلڈریلیف فنڈ سے متعلق مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےریلیف فنڈزمیں دل کھول کرعطیہ دیں، فلڈریلیف پروزیراعظم شہبازشریف کام کررہےہیں، سندھ میں ڈی واٹرنگ کرنا بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کوڈیفالٹ سے بچانا ضروری تھا، سخت فیصلے نہ کرتے ملک کا حال سری لنکا جیسا ہوتا۔

Comments

- Advertisement -