جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

منی بجٹ میں عوام کو 150 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا: مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں عوام کو 150 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا۔ تحریک انصاف کا بجٹ مایوس کن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کارساز کمپنیاں جیت گئیں، پاکستانی ٹیکس دہندگان ہار گئے، تحریک انصاف کا بجٹ مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندہ پر گاڑی اور پراپرٹی کی خریداری پر پابندی ختم کردی گئی ہے، ہم پر بھی بہت دباؤ تھا مگر ہم نے دباؤ قبول نہیں کیا، منی بجٹ میں عوام کو 15 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

- Advertisement -

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ٹیکس نادہندہ کے نئی گاڑی خریدنے پر پابندی لگائی، 90 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں جن کا ذکر نہیں کیا جارہا۔ ’جب کوئی ٹیکس نہیں دے رہا تو اسے نئی گاڑی لینے کا کیا حق ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں کی گاڑیاں خریدنے والوں سے ذرائع آمد ن نہیں پوچھے جائیں گے، سب سے زیادہ کالا دھن پراپرٹی میں سفید کیا جاتا ہے۔ حکومتی اقدامات سے لگتا ہے نیا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 ارب روپے واپس لانے پر کوئی بات نہیں کی گئی، حکومت آٹو سیکٹر کی تنقید برداشت نہیں کر سکتی، ہم پر تنقید کرنے والے وہی اقدامات خود کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں