جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی کا خط آئی ایم ایف سے معاملات کو متاثر کرے گا، مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی کاخط آئی ایم ایف سےمعاملات کومتاثر کرے گا کیونکہ آئی ایم ایف حکومت سے بات کرتا ہے انہیں الیکشن سے سروکار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے حوالے سے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پی ٹی آئی کاخط آئی ایم ایف سےمعاملات کومتاثر کرے گا، بانی پی ٹی آئی اس قسم کی باتیں پہلےبھی کرتےرہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شوکت ترین اورتیمورجھگڑانےبھی آئی ایم ایف کوخطوط لکھےتھے لیکن ان کےخطوط پرآئی ایم ایف سےڈیل کرلیا تھا۔

- Advertisement -

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری اندرونی جوبھی لڑائی ہےاس پربیرون ملک بات نہیں کرنی چاہیے، اندرونی معاملات کواندرونی سطح پرہی حل کرنا چاہیے، آئی ایم ایف بنگلہ دیش سےبھی ڈیل کررہاہےوہاں متنازع الیکشن ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ 2018کے متنازع الیکشن کے بعد بھی آئی ایم ایف نےڈیل کی تھی، آئی ایم ایف حکومت سےبات کرتاہےانہیں الیکشن سے سروکارنہیں، آئی ایم ایف کو پاکستان کےالیکشن سے متعلق معلومات ہوں گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایسے موقع پر بڑی پارٹی کے بانی کی جانب سے ایسا خط لکھنا معیوب ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو اس قسم کے خطوط لکھنے یا باتیں نہیں کرنی چاہیے، ایسی باتیں کریں گے تو تاثر بنے گا کہ کیا آپ ملک کوڈیفالٹ کراناچاہتےہیں،۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ایلیٹ کلاس کو تو کھانے پینے کو مل جائے گا لیکن غریب عوام تباہ ہوجائےگی، غریب ممالک سےکہاجاتاہےکہ جوقوانین ہیں اس پرعمل کرائیں، پاکستان چین یا روس جیسا ملک نہیں جہاں کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہرمرتبہ الیکشن کےنتائج پرسوال اٹھتےہیں ، پاکستان سےمتعلق سوال اٹھایاجاتاہےکہ شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

اسحاق ڈار کے حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ طارق باجوہ کی پالیسی الگ اور اسحاق ڈار کی پالیسی مختلف ہے، اسحاق ڈار کا تاثر بن گیا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کی بات نہیں مانتے، اسحاق ڈارکوآئی ایم ایف کےپاس بھیجاجاتاہےتوآئی ایم ایف بھی سوچتاہے لیکن اگر طارق باجوہ کواسپیس دی جائے تو وہ کام کرسکتے ہیں۔

آنے والی حکومت سے متعلق سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی حکومت کوآئی ایم ایف سے ڈیل کرنا ہوگی اور مہنگائی کیخلاف اقدامات کرناہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں