جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

اربوں کی اسٹیل مل ایک ڈالرمیں برائے فروخت: مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا انوکھا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی اسٹیل مل فقط ایک ڈالر میں‌ فروخت کرنے کا انوکھا اعلان کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ حکومت اسٹیل مل مفت میں دینے کو تیار ہے، اگر کوئی پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل کا قرض اور واجبات ادا کرے، تو وہ اسے لے سکتا ہے.

ان کا کہنا تھا کہ قوم کا پیسہ تنخواہوں پر ضائع کیا جا رہا ہے، پاکستان اسٹیل کواپنے پاس کیوں رکھیں، بہتر ہے کہ پاکستان اسٹیل کوفروخت کر دیں۔

- Advertisement -

مشیرخزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک ادارے کا قرض، واجبات ادا کرنے پر پاکستان اسٹیل 1 ڈالر میں دے دیں گے. یہ ادارے معشیت پر بوجھ بن گئے ہیں.پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ایسے ہی چل رہی ہیں. قوم کا پیسہ تنخواہوں پر ضایع کرنے سے بہتر ہے کہ یہ ادارے بیچ دیے جائیں.

واضح رہے کہ ماضی میں‌ حکومت کے اعلیٰ‌ عہدے داران اسٹیبل مل اور پی آئی کی نجکاری کا اعلانات کرتے رہے ہیں.


عدالت کا اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک واجبات ادا کرنے کا حکم


یاد رہے کہ پاکستان اسٹیل مل ایک عرصے سے مالی بحران کا شکار اور ملازمین کو تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی میں‌ ناکام ہے، جس کی وجہ سے ملازمین میں‌ خاصی بے دلی پائی جاتی ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔ درخواست کے مطابق ملازمین کو 8 ماہ سے تنخواہ اور واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔ سماعت کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 7 دسمبر تک تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دے دیا تھا.


اسٹیل مل ملازمین کے گھروں کی گیس بند، چولھے ٹھنڈے ہوگئے


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں