جمعہ, جون 28, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کو خیرباد کہے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرتا، مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خیرباد کہے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرتا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اصلاحات نہ کیں تو آئی ایم ایف کی مجبوری ہمیشہ رہے گی، آئی ایم ایف کہہ رہا تھا اخراجات کم کرو اور وسائل بڑھاؤ، حکومت نے اخراجات بڑھا دیے، وسائل کے لیے ٹیکس لگا دیے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں عوام کے لیے نہیں فنڈز میں حصے کے لیے لڑ رہی ہیں۔

- Advertisement -

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ کے بعد امید ہے فائلرز کی تعداد میں اضافہ ہوگا، اصلاحات کے مواقع ضائع کردیے گئے، اس سال بھی اصلاحات نہیں ہوئیں، بدقسمتی سے بجٹ کے بعد غربت میں مزید اضافہ ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ این ایف سی کا ریفارم بہت زیادہ ضروری تھا، پنشن کا ریفارم بھی نہیں کیا گیا، حکومتی اخراجات کو بھی 24 فیصد بڑھایا گیا ہے، وزارتیں بند کرنے کی باتیں کی گئیں لیکن اس کے پیسے پورے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو شرح سود بھی مزید کم کرنی چاہیے تھی، افسوس ہے اب ہمارے پاس اور وقت ضائع کرنے کے لیے نہیں ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی چوری ہوتی ہے، ٹرانسمیشن کے مسائل ہیں، بجلی کی نجکاری کیے بغیر نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں