ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

’ایس سی او اجلاس تک پی ٹی آئی کو احتجاج مؤخر کردینا چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایس سی او اجلاس تک پی ٹی آئی کو احتجاج مؤخر کردینا چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایس سی او اجلاس ہونے والا ہے اور پی ٹی آئی احتجاج کررہی ہے، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنا احتجاج مؤخر کردے۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے کو موخر ہونا چاہیے، تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا ہوگا، ہم تمام سیاسی حریفوں کے پاس جائیں گے۔

- Advertisement -

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما نے سوال کیا کہ جو ملکی حالات ہیں اس میں معاشی بہتری کیسے آٗئے گی؟ تنخواہ دار طبقے سے 40 فیصد ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم ن لیگ کو گڑھے میں گرانے کے لیے پی پی کی ضرورت نہیں، مسلم لیگ ن اپنی بربادی کے لیے خود کافی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اتحادی جماعت نہیں ہے، اسمبلی میں عوام کے مسائل پر کوئی بات نہیں ہوتی، اس وقت ملک کا بہت بڑا نقصان ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کیلئے فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس سی او سمٹ کیلئے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی، فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں