تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

مفتاح اسماعیل سیلاب زدگان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

لاہور: وفاقی وزیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سیلاب زدگان کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سیلاب سے تباہی کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے سندھ کی مکمل کپاس تباہ ہو گئی ہے 18.5 بلین ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے 17 لاکھ کے قریب مکان تباہ ہوگئے اور 10 لاکھ جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ جو سیلاب سے نقصان ہوا وہ حکومت پاکستان برداشت نہیں کرسکتی ہے سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیکس سے متعلق مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ 51 فیصد پاکستان میں سروسز سے ٹیکس آتا ہے 2010 سے سرکولر ڈیٹ بڑھ رہا ہے 2500 ارب بجلی اور 1500 ارب کا گیس کا سرکولر ڈیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 660 ارب روپے ہم نے پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی دی ہے اب سبسڈی دینا بند کی ہم ڈیزل کی قیمت سے 80 روپے سستا دے رہے تھے جبکہ 3.7 بلین ڈالر کا نیل جون میں منگوانا پڑا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ ڈیزل پر اس وقت صرف 7.5 روپے ٹیکس ہے جبکہ پٹرول میں 38 روپے ٹیکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹ کی ایل سیاں کھولنے کے ابھی حق میں نہیں ہوں میرے بیٹے کی مل کے لیے بھی ایل سی کھولنے کی اجازت نہیں دی۔

Comments

- Advertisement -