مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ختم ہو گئی، ڈاکٹر مرتضیٰ سید نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔
مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ مدت پوری ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قوم کو آگاہ کیا ہے کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید نئے گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔
As the term of Governor SBP Dr Reza Baqir has come to an end, as per law the senior most Deputy Governor takes over until. Therefore Dr Murtaza Syed, an eminently qualified economist with rich IMF experience, will take over as Governor SBP. I wish him the best in his new role.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) May 4, 2022
مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ مدت ختم ہوگئی سینئر ترین ڈپٹی گورنر اس وقت تک ان کا عہدہ سنبھالیں گے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ نئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید آئی ایم کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں اور ان کے نئے کردار کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ بینک کو تبدیل کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: گورنر اسٹیٹ بینک تبدیل؟
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کل گورنراسٹیٹ بینک رضا باقرکی 3 سالہ مدت پوری ہوگی۔ میں نے رضا باقر سے بات کی اور انکو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔