اشتہار

مفتاح اسماعیل قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت سے بھی خارج

اشتہار

حیرت انگیز

ایکنک کے بعد مفتاح اسماعیل قومی اقتصادی کونسل کی رکنیت سے بھی فارغ ہو گئے۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مفتاح اسماعیل کی جگہ قومی اقتصادی کونسل میں بطور رکن شامل کر لیا گیا۔ قومی اقتصادی کونسل میں سردار اویس لغاری کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی۔

وزیرخزانہ پنجاب محسن لغاری قومی اقتصادی کونسل میں بطور رکن شامل کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کےچیئرمین اور چاروں وزرائے اعلیٰ ارکان میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

ان کے علاوہ وفاقی وزیراحسن اقبال، وزیرتجارت نوید قمر، وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود، نثارکھوڑو، تیمور جھگڑا اور نور محمد دمر این ای سی ارکان میں شامل ہیں۔

حکومت نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل فی الحال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے اور وہ بغیر قلمدان کےوفاقی وزیر تعینات رہیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا بطور وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن 19 اپریل 2022 کوجاری کیا گیا تھا۔

مفتاح اسماعیل کو غیرمنتخب شخصیت ہوتے ہوئے وفاقی وزیر تعینات کیا گیا تھا غیرمنتخب شخصیت زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک وفاقی وزیر رہ سکتا ہے اس اعتبار سے مفتاح کی بطور وفاقی وزیر 6 ماہ کی مدت 18 اکتوبر 2022 کو پوری ہونا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں