کراچی : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ کے تقرر کی حتمی تاریخ دینے سے معذرت کر لی اور کہا اس متعلق نہیں بتا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنراسٹیٹ بینک کے تقرر سے متعلق اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا۔
مفتاح اسماعیل نے گورنراسٹیٹ کے تقرر کی حتمی تاریخ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ گورنراسٹیٹ سے متعلق متعددبار تاریخیں دے چکا ہوں لیکن اب نہیں بتا سکتا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ صرف اتنا کہہ سکتا ہوں گورنر اسٹیٹ بینک جلد مقرر کر دیا جائے گا۔
مفتاح اسماعیل نے کراچی چیمبر میں فوری گورنراسٹیٹ بینک مقرر کرنے سے متعلق معذوری کا اظہار کیا۔
خیال رہے گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری میں مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ اسحاق ڈار کی مداخلت گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری میں تاخیر کا سبب ہے کیونکہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کے نامزد ناموں پر اسحاق ڈار کو اعتراض ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے نامزد ناموں سے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل غیر مطمئن ہیں، ڈاکٹرمفتاح اسماعیل عاصم معراج کی حمایت جبکہ اسحاق ڈار سابق ڈپٹی گورنر جمیل احمد کے نام پر زور دیتے رہے۔