تیونس میں تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 20 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 5 کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
کوسٹ گارڈ کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشوں کو پانی سے نکال لیا گیا ہے، واضح رہے کہ تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اس سے قبل بھارت میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے دو افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
انڈین میڈیا کے مطابق بدھ کی شام ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا کے قریب 85 سے زائد افراد کے ساتھ ایک فیری الٹنے سے دو مسافر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ایک پولیس اہلکار کے مطابق نیلکمل نامی یہ فیری، ممبئی کے قریب ایک مشہور سیاحتی مقام ایلیفینٹا جزائر کی طرف جا رہی تھی کہ ساحل کے قریب جہاز سے ٹکرا گئی۔اب تک کم از کم 70 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
روس کے 2 بحری جہاز سمندری طوفان کی زد میں آگئے
بحریہ، جے این پی ٹی، کوسٹ گارڈ، یلو گیٹ پولیس کی کشتیوں اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔