ممبئی: معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے انڈسٹری کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان المعروف KRK کی دو فنکاروں کے ساتھ ہونے والی لڑائی کے بارے میں اہم انکشاف کر دیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میکا سنگھ نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کمال آر خان دبئی میں میرے پڑوسی تھے، 2012 یا 2013 میں معروف کامیڈین کپل شرما فلمی ناقد سے سخت ناراض تھے۔
میکا سنگھ کے مطابق جب کپل شرما کو معلوم ہوا کہ کے آر کے دبئی میں میرے پڑوسی ہیں تو وہ ان سے ہاتھا پائی کیلیے پہنچ گئے، کپل شرما چاہتے تھے کہ میں ان کو فلمی ناقد کے گھر لے جاؤں اور ہم ان کی پٹائی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کمال خان کا نامور بالی وڈ اداکارہ سے متعلق بڑا انکشاف
گلوکار کے مطابق انہوں نے کامیڈین کو ایسا کرنے سے منع کیا۔ بہرحال جب وہ نہیں مانے تو وہ دنوں رات 4 اور 5 بجے کے درمیان کمال آر خان کے گھر گئے لیکن وہ موجود نہیں تھے، فلمی ناقد کا عملہ باہر آیا تو کپل شرما نے گھر کا شیشہ توڑ کر وہ ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
انٹرویو میں میکا سنگھ نے ایک اور واقعہ بیان کیا کہ جس میں معروف گلوکار و ریپر ہنی سنگھ نے کے آر کے کیساتھ بدتمیزی کی تھی۔
میکا سنگھ نے بتایا کہ ہنی سنگھ کو شاید یاد نہ ہو لیکن کے آر کے نے ان کے بارے میں کچھ کہا تھا جس سے گلوکار و ریپر کو بہت پریشان ہوئی تھی اور انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ ’یہ مجھے ایسا ایسا بولتا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ آیوشمان کھرانہ اور کپل شرما بھی فلمی ناقد سے کافی ناراض تھے تو میں نے ہنی سنگھ سے کہا کہ ہم اس کے پاس جائیں گے، اس سے ملیں گے اور بات کریں گے۔
’اگلے دن کے آر کے نے ہمیں بتایا کہ ہم نے اس کے ساتھ بہت برا سلوک کیا۔ میں نے بتایا کہ مجھے کچھ یاد نہیں کیونکہ ہم نشے میں تھے۔ بظاہر ہم دونوں نے اس کے بال نوچے تھے۔‘