ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو پچھلے پانچ سالوں سے بڑی اسکرین سے غائب ہیں۔ ان کو آخری بار اپنے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ شو ’ڈینجرس‘ میں دیکھا گیا تھا۔
نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے انڈین میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ جوڑے کے پاس کوئی کام نہیں ہے، خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میکا سنگھ کو پاکستانی مداح نے کروڑوں کے تحائف دے دیے
گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ابتدائی طور پر کرن سنگھ گروور کے ساتھ سیریز بنانے اور ایک مختلف ہیروئن کاسٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن بپاشا باسو زبردستی اس کا حصہ بننا چاہتی تھیں۔
میکا سنگھ نے بتایا کہ شوٹنگ لندن میں رکھی گئی تھی اور بجٹ 4 کروڑ سے بڑھ کر 14 کروڑ روپے کر دیا گیا تھا لیکن بپاشا باسو نے ایک ڈرامہ رچایا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ میں نے کرن اور بپاشا کی ادائیگیوں میں کبھی تاخیر نہیں کی، لیکن ڈبنگ کے عمل کو مکمل کرنا بھی آسان نہیں ہوتا۔
میکا سنگھ نے ایسے اداکاروں کے بارے میں بھی کی جو چھوٹے پروڈیوسرز کے ساتھ بڑے فلم سازوں سے مختلف سلوک کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہیروئن سوچتی ہیں کہ ان کی قسمت خراب ہے تو یہ نوٹ کرنا بھی ضروری ہے کہ انہیں ایسے پروڈیوسرز کا احترام کرنا چاہیے جو انہیں مواقع دیتے ہیں۔