جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی رکن اور مشہور یوٹیوبر مکائیلا رینز نے خودکشی کر لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ مکائیلا رینز نے آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنے کے بعد اپنی جان لے لی، یوٹیوبر کے شوہر نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ذریعے ان کے شوہر نے بتایا کہ مکائیلا طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی کا شکار بھی تھیں، وہ کئی برسوں سے تھراپی اور مختلف ادویات کے ذریعے علاج کرا رہی تھیں۔
View this post on Instagram
یوٹیوبر کے شوہر ایتھن رینز نے کہا کہ زندگی کے روزمرہ دباؤ اور جذباتی اتار چڑھاؤ سے نمٹنا ان کے لیے مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا تھا، انہیں صرف اجنبی افراد ہی نہیں تھے، بلکہ ان کے قریبی لوگ اور یہاں تک کہ جانوروں کی فلاحی کمیونٹی کے بعض افراد بھی ان کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلا رہے تھے۔
ایتھن رینز نے بتایا کہ مکائیلا بے حد حساس دل رکھنے والی خاتون تھیں، اور آن لائن ٹرولنگ سے ان پر گہرا اثر پڑا، وہ برسوں تک درد سہتی رہیں، مگر اس بار وہ لڑائی ہار گئیں اور امریکا میں اپنی جان لے لی۔
رپورٹ کے مطابق مکائیلا کے لواحقین میں شوہر ایتھن، بیٹی فریا، اور ان درجنوں جانور شامل ہیں جن کی وہ مینیسوٹا اور فلوریڈا میں دیکھ بھال کرتی تھیں۔
View this post on Instagram
ایتھن رینز نے اپنی ویڈیو میں اعلان کیا کہ وہ مکائیلا کی میراث کو آگے بڑھائیں گے اور Save A Fox کی فلاحی مہم کو جاری رکھیں گے، مکائیلا رینز جنگلی لومڑیوں اور دیگر نایاب جانوروں کی فلاح و بہبود کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی تھیں۔