ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کیا نیوزی لینڈ کے سابق کوچ کو پاکستان نے کوچنگ کی آفر کی تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ویلنگٹن: پی سی بی کی جانب سے مائیک ہیسن کو کوچنگ کی پیش کش کی گئی ہے.

نیوزی لینڈ‌ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن کو پی سی بی نے گرین شرٹس کی کوچنگ کا اسائمنٹ سونپنے کی خواہش ظاہر کی ہے.

البتہ مائیک ہیسن نے پاکستان کی کوچنگ کرنے سے معذرت کر لی، وہ کوچ کی اسامی کے لئے درخواست بھی نہیں دیں گے۔

پاکستان ٹیم کے کوچ کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے، جس کے بعد بورڈ اپنا فیصلہ سنائے گا.

مائیک ہیسن 2013 سے 2018 تک نیوزی لینڈ کے کوچ رہے، اس عرصے میں‌ ٹیم نے کئی کامیابیاں سمیٹیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیسن نے بھارت کی کوچنگ کے لئے اپلائی کیا تھا، لیکن انھیں یہ عہدہ نہیں ملا.

مزید پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آئندہ سال سیریز کا شیڈول جاری

البتہ انھوں‌ نے پی سی بی کی جانب سے کی جانے والی پیش کش پر معذرت کر لی ہے.

خیال رہے کہ یہ نیوزی لینڈ میڈیا کا دعویٰ ہے، اس ضمن میں‌ پی سی بی کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں‌کیا گیا.

یاد رہے کہ مکی آرتھر کے ٹیم سے علیحدہ ہونے کے بعد اب کوچ کی اسامی خالی ہے. اس عہدے کے لیے مصباح الحق کا نام گردش کر رہا ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں