ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

قریشی، پومپیو رابطہ: جنوبی ایشیا میں امن کے لئے کشیدگی کا خاتمہ ضروری قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں‌ دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ہونے والے اس رابطے میں جنوبی ایشیامیں امن کے لئے کشیدگی کا خاتمہ ضروری قرار دیا گیا۔

شاہ محمودقریشی نے وزیر خارجہ پومپیو کو نیشنل ایکشن پلان پرپاکستان کےاقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لئے پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے امریکا کا کردار قابل ستائش ہے، امریکا،پاک بھارت مذاکرات کے آغاز کے لئے کردار ادا کرے۔

شاہ محمود قریشی نے بھارتی پائلٹ کی حوالگی، کشیدگی کم کرنے کے لئے کاوش سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: شاہ محمودقریشی اور جہانگیرترین کا تنازع: وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو بیان بازی سےروک دیا

دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا، افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سےسہولت کاری پربھی گفتگو ہوئی۔ فریقین کا افغان امن عمل پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا تبادلہ کرنے پراتفاق ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے امریکی، پاکستانی قیادت کے روابط کے فروغ پرزور دیتے ہوئے انٹراا فغان مذاکرات کو مفاہمتی عمل کا اہم جزو ٹھہرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں