بیجنگ: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان شدید تجارتی جنگ جاری ہے، دونوں ملکوں کی جانب سے ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافی محصولات بھی عائد کردیے گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے اپنے چینی ہم منصب سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی، اس دوران باہمی تنازعات کے پیش نظر سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مذاکرات چاہتے ہیں، تاکہ عالی تجارتی جنگ کے بجائے باہمی قربتیں پیدا ہوں۔
تجارتی جنگ ، چین کا امریکہ سے تمام تجارتی مذاکرات منسوخ کرنے کا اعلان
ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے تجارتی جنگ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن حکومت نے ’تجارتی جنگ‘ شروع کرتے ہوئے باہمی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔
بعد ازاں پائیک پومپیو اور وانگ ژی کے درمیان سخت جملے کہے گئے، تاہم امریکی وزیر خارجہ نے موقف اختیار کیا کہ امریکی حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ چین نے امریکا سے تمام تجارتی مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چینی وفد کا دورہ امریکا بھی منسوخ کردیا تھا۔
خیال رہے کہ امریکا نے چین کی پانچ ہزار منصوعات پر دوسوارب ڈالر کے زائد ٹیکس لگائے تھے، تو چین نے بھی جواباً امریکا سے تمام تجارتی مذاکرات منسوخ کر دیے تھے۔