ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مصر میں پولیس قافلے پر حملہ ‘ 18 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر کے شمالی علاقے سیناء میں پولیس کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے علاقے سیناء سے پولیس کا قافلہ گزر رہا تھا جس میں متعدد بکتر بند گاڑیاں شامل تھیں جنہیں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے بعد حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی اور پولیس کی ایک وین کو اپنے ساتھ لے گئے۔

مصر کی وزارت داخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سیناء کے قصبے بیرالعابد میں دہشت گردوں کے حملے میں 18 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

داعش نے پولیس قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 8 فوجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ نے مصر میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کو جب تک دہشت گردوں سے خطرہ ہے تب تک مصرکے ساتھ کھڑے ہیں۔


مصر، چرچ میں دھماکا، 36 افراد ہلاک، متعدد زخمی


واضح رہے کہ رواں سال 9 اپریل کو مصر کے شمالی علاقے میں چرچ میں دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں