سکھر : اندرون سندھ میں دہشت کی نشانی بنے 50دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقوں میں دہشت پھیلانے والے پچاس ڈاکوؤں نے جرائم کی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا اور ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے، ہتھیار ڈالنے والوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ شہباز رینجرز کے حوالے کردیا ۔
ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق کشمور، گھوٹکی، جیکب آباد اور شکار پور سے ہے۔
سیکٹر کمانڈنٹ شہباز رینجرز کرنل امتیاز حسین نے تمام ہتھیار ڈالنے والے تمام افراد کو اجرک پہنائی۔
مزید پڑھیں : مختلف کالعدم تنظیموں کے 400فراریوں نے ہتھیارڈال دیئے
رینجرز کے ترجمان کے مطابق انہوں نے قومی دھارے میں دوبارہ شامل ہونے اور دہشتگردی کی کارروائیاں چھوڑ دینے کا عہد کیا، یہ دہشتگرد اغواء برائے تاوان، قتل اور دیگر گھناؤنے جرائم میں ملوث تھے۔