تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فوجی بغاوت : سوڈان میں ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان

خرطوم : سوڈان کے فوجی رہنما جنرل عبدالفتاح البرہان نے اتوار کو ایک حکم نامے کے ذریعے ملک میں ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان کیا ہے جو انہوں نے گزشتہ برس 25 اکتوبر کو فوجی بغاوت میں اقتدار پر کنٹرول کے بعد نافذ کی تھی۔

عرب نیوز کے مطابق عبوری خود مختار کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ نتیجہ خیز اور بامعنی مذاکرات کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے تاکہ عبوری دور میں استحکام حاصل کیا جاسکے۔

سلامتی اور دفاعی کونسل نے اس سے قبل ایمرجنسی کے خاتمے اور اس کے تحت گرفتار تمام نظر بند افراد کو رہا کرنے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سوڈان میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں سوڈانی فوج کے جنرل عبدالفتاح برہان کی قیادت میں اقتدار پر قبضہ کرلیا گیا تھا۔

فوج کے اس اقدام کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا، فوج اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں متعدد افراد ہلاک اور کم از کم درجنوں دیگر زخمی ہوئے تھے۔

بغاوت کے بعد عبدالفتاح برہان نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے ملک کا عبوری انتظام چلانے والی حکمراں خود مختار کونسل کو تحلیل کردیا تھا۔

مذکورہ کونسل میں فوجی اور سویلین سیاست داں دونوں شامل تھے، سوڈان کے بیشتر کابینہ کے وزراء اور حکومت نواز پارٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں وزیراعظم عبداللہ حمدوک بھی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -