بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

میانمار میں فوجی بغاوت، امریکا کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: میانمار فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کے بعد امریکا نے 2 فوجی جنرل پر پابندی لگا دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے میانمار کے دو فوجی جنرل پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مظاہرین پر تشدد بند نہیں کیا گیا تو مزید پابندیاں لگائی جائیں گی۔

دریں اثنا یورپی یونین نے بھی میانمار پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت پہلے ہی میانمار سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرچکی ہے۔

میانمار: اقتدار پر قبضے کے بعد فوج کا بڑا اعلان

دوسری جانب میانمار میں جمہوری حکومت کے خاتمے اور فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والی خاتون کی فائرنگ سے ہلاکت کے بعد حالات مزید کشیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر میانمار کی فوج نے حکمراں جماعت کی رہنما سمیت اہم سیاسی قائدین کو گرفتار کر کے جمہوری حکومت کا خاتمہ کیا اور مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں