ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد پُرتشدد مظاہرے جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نائیجر : افریقی ملک میں فوجی بغاوت کے بعد پُرتشدد مظاہروں کا شروع ہوگیا، دارالحکومت میں بغاوت کے حامی فوجیوں اور صدر محمد بازوم کے حامیوں میں جھڑپیں ہورہی ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق باغی فوج کے حامیوں نے گرفتار صدر محمد بازوم کے پارٹی دفتر میں گھس کر گاڑیوں اور عمارت کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے روسی جھنڈے لہرائے اور فرانس مخالف نعرے بھی لگائے۔

مظاہرہ

- Advertisement -

اس افراتفری میں شرپسند بھی میدان میں آگئے اور لوٹ مارکا سلسلہ شروع کردیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی یونین نے صدر بازوم کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نائیجر

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین کو تحلیل کردیا گیا ہے، تمام ادارے معطل ہیں اور ملک کی سرحدیں بند کرتے ہوئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب گرفتار صدر بازوم نے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے اور نائیجیرین عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزاحمت کریں اور ملک میں قربانیوں کے نتیجے میں قائم کی جانے والی جمہوریت کی حفاظت کریں۔ یہ بات نائیجیرین وزیر خارجہ حسومی مسعود اور دیگر اعلیٰ حکام نے میڈیا سے کہی۔

صدر بازوم

افریقی یونین، یورپی یونین، امریکا اور دیگر ممالک نے فوجی بغاوت کی شدید مذمت کی ہے اور فوج سے اپنی بیرکوں میں واپس جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نائیجر فوج نے نیشنل ٹی وی چینل پر حکومت کا تختہ اُلٹنے کا اعلان کیا تھا۔ کرنل میجر عمادو عبدراما نے دیگر 9 فوجیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملک کے تمام ادارے معطل کر دیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں