امریکی فوج کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف تھرٹی فائیو نیو میکسیکو میں گرکر تباہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے کے نتیجے میں پائلٹ کی جان تو بچ گئی لیکن شدید زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا، جہاز میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور نہیں تھا، حادثہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا، جب پائلٹ کو احساس ہوا کہ طیارہ تباہ ہوگیا ہے تو وہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق پائلٹ ہوائی اڈے کے جنوب کی طرف ایک پہاڑی پر تھا جسے شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام میں فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق چٹوگرام میں ٹرینر لڑاکا جہاز فنی خرابی کے باعث دریا میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
چٹوگرام میٹروپولیٹن پولیس کی ڈپٹی کمشنر شکیلہ سلطانہ کے مطابق جہاز ٹکڑے ٹکرے ہوکر بکھر گیا۔
ویڈیو: حوثی ملیشیا نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرا دیا
روسی ساختہ وائی اے کے 130 کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک جدید تربیتی جہاز ہے اور اسے چوتھی اور پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔