جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

یوم تکریم شہدائے پاکستان : عسکری قیادت کا شہداء کو خراج عقیدت پیش

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : عسکری قیادت نے یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں کو کم تر کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم تکریم شہدائے پاکستان پر پیغام جاری کیا گیا۔

جس میں یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر عسکری قیادت نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی، ریٹائرڈافسران اور سول سوسائٹی کی جانب سے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ شہدا نے مادر وطن کی حفاظت میں اپنی جانوں کی عظیم قربانیاں دیں، شہدا نے قربانی دے کر ملکی سالمیت اورمادروطن کی حرمت کی حفاظت کی۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہا تھا کہ شہداکی لافانی قربانیاں آئندہ نسلوں اورہم وطنوں کیلئےمشعل راہ ہیں، دشمن کے پروپیگنڈے کے باوجودقوم شہداکی قربانیوں کو نہیں بھلاسکتی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شہداکی مادروطن کے لئے قربانیاں لازوال ہیں، وطن کی سالمیت،خودمختاری اوروقارکےلئےشہدانےعظیم قربانیاں دیں، آج پوری قوم کیلئے شہدا کو یاد کرنے اور خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ شہدا نے پاکستان کے نظریات کوبرقراررکھنےکیلئےجانیں نچھاورکیں، شہداپاکستان ہمارےہیرواورعظیم اثاثہ ہیں، شہداکی لازوال قربانیوں کو کم ترکرنےکی کسی کوبھی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ قوم فخر اور عزم کرتی ہے کہ ملک قابل فخرخاندانوں کا مقروض رہے گا، کچھ بھی ہو جائے، شہدا ہمارا فخر تھے، ہیں اور رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں