ٹیکساس: امریکی بحریہ کا ایک لڑاکا طیارہ ٹیکساس میں ایک گھر پر گر کر تباہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق بحریہ کا ٹی 45 گوشاک طیارہ تربیتی مشن پر تھا کہ ٹیکساس کے شہر لیک ورتھ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
یہ واقعہ اتوار کی صبح کو پیش آیا، طیارے میں موجود دونوں فوجی پائلٹس شمالی ٹیکساس کے ایک گھر کے پچھلے حصے میں طیارے کے گرنے سے قبل ہنگامی طور پر نکل آئے تھے، تاہم وہ گر کر شدید زخمی ہو گئے۔
Military aircraft crash-lands in a Lake Worth, Texas neighborhood leading to damage to multiple homes as well as injuries to the two pilots, each of whom were forced to eject before the crash
Read more: https://t.co/SkiTcx9GuW pic.twitter.com/FCNKZo9BLc
— RT (@RT_com) September 20, 2021
طیارہ حادثے کی وجہ سے تین گھروں کو شدید نقصان پہنچا، مقامی حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حادثے میں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا، تاہم ایک پائلٹ کا پیراشوٹ بجلی کی لائن میں پھنس گیا، جب کہ دوسرا بھی قریب ہی ملا، پولیس حکام کے مطابق ایک پائلٹ کی حالت تشویش ناک ہے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں پائلٹس میں ایک انسٹرکٹر تھا جب کہ دوسرا ان کا زیر تربیت طالب علم تھا، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔