اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

دودھ کے نام پر لوگوں کو زہر پلانے والا پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لوگوں کو دودھ کے نام پر زہر پلانے والا شخص پکڑا گیا، فیکٹری سے صابن، واشنگ پاؤڈر اور گھی کے کنستر برآمد کرلیے گئے۔

لاہور میں مصنوعی دودھ بنانے کی فیکٹری سے صابن، واشنگ پاؤڈراور گھی کے کنستر برآمد کرلیے گئے، فوڈ اتھارٹی نے سیکڑوں لیٹر مصنوعی دودھ بہا شہریوں کو زہریلا دودھ پینے سے بچالیا۔

فوڈ اتھارٹی نے صبح سویرے ملاوٹی دودھ کی فیکٹری پر چھاپہ مارا، بیدیاں روڈ ہیئر پنڈ میں دودھ کے نام پر صابن، سرف، کیمیکل سے تیار ہونے والے جعلی دودھ کی کھیپ پکڑلی۔

- Advertisement -

ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب عاصم جاوید نے کہا کہ ملزم سلیم میئو پر پہلے بھی تین مرتبہ ملاوٹی دودھ بیچنے کے ایف آئی آر درج کرائی جاچکی ہے اور ملزم ضمانت پر رہا ہے۔

ملزم نے دودھ میں ملاوٹ کرنے کا اعتراف کرلیا ہے، فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سینکڑوں لیٹر جعلی دودھ شہریوں تک پہنچنے سے پہلےہی نالے میں بہا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں