اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

دودھ کے پیکٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز واپس لینے کی سفارش

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹ کی جانب سے بجٹ تجاویز کے حوالے سے عوامی مفاد میں دودھ کے پیکٹ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی تجویز واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ نے پیکڈ دودھ پر سیلز ٹیکس نہ لینے کی سفارش قومی اسمبلی کو ارسال کردی ہے، سینیٹ کی جانب سے سفارش میں کہا گیا کہ سیلز ٹیکس لگانے سے پیکڈدودھ کی قیمت بڑھ جائے گی، بجٹ تجاویز میں پیکڈ دودھ پر سیلز ٹیکس کی شق حذف کی جائے۔

خیال رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اس سے قبل شیرخوار بچوں کے دودھ کے ڈبے پر ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دودھ کے ڈبے پر 18 فیصد سیلز ٹیکس نہ لگایا جائے۔

- Advertisement -

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں کمیٹی نے اسٹیشنری پر بھی سیلز ٹیکس مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیشنری آئٹمز پر 10 فیصد سیلز ٹیکس نہ لگایا جائے۔

ٹیکس حکام نے بتایا کہ آئی ایم ایف بچوں کےدودھ پر 18 فیصد سیلز ٹیکس اور اسٹیشنری پر بھی 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف 749 اشیا کی ٹیکس چھوٹ ختم کرانا چاہتا ہے، بجٹ میں 337 آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں