کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت دودھ کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے ڈیری فارمرز کے سامنے ہتھیاڑ ڈالتے ہوئے ان کا مطالبہ مان لیا۔
اجلاس میں دودھ کے سرکاری نرخ 170 روپے سے بڑھا کر 180 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں پہلے ہی دودھ کی فی لیٹر قیمت 180 روپے ہیں، کمشنر کی جانب سے قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد امکان ہے کہ قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔
کراچی میں دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ#ARYNews #Karachi #dairyfarm pic.twitter.com/9Kb2gx11lY
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) December 16, 2022
علاوہ ازیں کمشنر کراچی اور ڈیری فارمرز کے درمیان اتفاق پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمرز کا نرخ 163 روپے ہول سیلر کا 170 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ریٹیل سطح پر دودھ 180 روپے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔
یہ پڑھیں: دودھ فروشوں اور کمشنر کراچی میں دودھ کی قیمت مقرر کرنے پر ڈیڈلاک برقرار
یاد رہے کہ دودھ کی سرکاری قیمتوں کے تعین کے لیے ڈیری مالکان اور کراچی انتظامیہ میں کئی روز سے ڈیڈ لاک جاری تھا، گزشتہ روز فریقین نے 170 روپے فی لیٹر نئی قیمت کے تعین پر اتفاق کیا تھا۔
اس سے قبل کراچی انتظامیہ نے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہر میں دودھ سپلائی کرنے والی درجنوں گاڑیوں کو ضبط کرکے تھانوں میں کھڑا کردیا تھا۔