منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

دودھ کی قیمت میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے برُی خبر ہے کہ دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمشنر کراچی دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافے پر رضامند ہوگئے ہیں اور 20 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔

کمشنر کراچی اور ڈیری فارمرز میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔ دودھ کی قیمتوں سے متعلق معاہدے کی کاپی اےآر وائی نیوز نےحاصل کر لی۔

- Advertisement -

معاہدے کے اہم نکات میں پابند کیا گیا ہے کہ دودھ فروش سرکاری قیمت پر دودھ فروخت کریں گے اور سرکاری قیمت پر دودھ کی عدم فروخت پر کارروائی ہو گی۔

دودھ فروش 31 دسمبر تک قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ دودھ فروش ہر سطح پر خریداری اور فروخت کے ریٹ جاری کرنے کے پابند ہوں گے۔

معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ ڈیری فارمز سے ریٹیلرز تک دودھ کا معیار برقرار رکھا جاے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں