کراچی میں انتظامیہ کی جانب سے ڈبل فیس وصولی کے باعث ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے دودھ والے جانور کی ڈبل فیس وصولی شروع کردی ہے جس کے باعث دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔
ترجمان ڈیری فارمرز کا کہنا ہے کہ کے ایم سی گڈاپ ٹاؤن، سپر ہائی وے پر دودھ والے جانور کا ٹیکس وصول کرتی ہے۔
ڈیری فارمرز کے مطابق دودھ والے جانور کی داخلہ فیس 600 سے بڑھا کر 700 روپے کردی گئی ہے، پیپری روڈ پر ابراہیم حیدری ٹاؤن نے بھی فی جانور 400 روپے وصول کرنا شروع کردیے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز جانور کی 1100 روپے داخلہ فیس ادا نہیں کرسکتے۔
ڈیری فارمرز نے مطالبہ کیا کہ فیس میں اضافہ اور ڈبل وصولی ختم کی جائے، اگر ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو شہر میں دودھ کی سپلائی بند ہوسکتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گڈاپ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن انتظامیہ ہیلتھ داخلہ فیس وصولی کا فیصلہ کریں۔