ملک بھر میں سب سے مہنگا دودھ سندھ کے شہر لاڑکانہ اور سب سے سستا دودھ پنجاب کے شہر بہاولپور میں فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح دہی سب سے مہنگی کراچی اور سب سے سستی سیالکوٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔
قیمتوں کا اوسط تعین شہر کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم قیمت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، محکمہ ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دودھ اور دہی کی اوسط قیمت میں سب سے زیادہ فرق کراچی میں 115 روپے اور سب سے کم فرق خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں اور پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں صرف 10 روپے کا ہے۔
مختلف ذرائع کے مطابق پاکستان میں سالانہ 65 ارب لیٹر دودھ کی ضرورت ہے، اقتصادی سروے آف پاکستان 2024 کے مطابق ملک کی سالانہ پیداوار 70 ارب لیٹر ہے، ڈیری فارمرز اینڈ کیٹل کے صدر شاکر گجر کے مطابق دہی علاقوں سے شہری مارکیٹ تک عدم رسائی کی بنا پر بہت بڑی مقدار میں دودھ ضائع ہو جاتا ہے۔
ویڈیو رپورٹ: ٹک ٹاکر حسنین کے قتل کو 9 ماہ گزر گئے، تفتیشی افسر پر رشوت طلب کرنے کا الزام
دودھ دہی کی قیمتوں میں ہوش رُبا مہنگائی کے سبب لوگوں کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے، جس سے لوگ خصوصاً بچے غذائیت کی شدید کمی کا شکار ہیں، ملک میں دودھ اور اس سے متعلقہ اشیا کا میعار بھی اہم ترین مسئلہ ہے۔