منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

دودھ خراب ہے یا نہیں؟ اسمارٹ فون سے چیک کریں

اشتہار

حیرت انگیز

دودھ انسانی صحت کیلیے انتہائی ضروری ہے تاہم یہ صحیح ہے یا خراب اب اس کے لیے پیکٹ کھولنے کی ضرورت نہیں اسمارٹ فون بتا دے گا۔

کیلشیئم سے بھرپور دودھ انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ڈیری شاپس سے کھلے دودھ کے علاوہ دنیا بھر میں ایک بڑی آبادی پیکٹ والا دودھ استعمال کرتی ہے تاہم اس میں ایک خرابی یہ ہے کہ زائد المعیاد نہ ہونے کے باوجود پیکٹ کھولنے پر اندر سے خراب دودھ بھی نکل آتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوگوں کی اس پریشانی کا حل یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کے سائنسدانوں نے نکال لیا ہے اور اب اسمارٹ فون میں ایسی ڈیوائس رکھی جا رہی ہے جو پیکٹ کھولے بغیر دودھ خراب یا صحیح ہونے کا بتا سکتی ہے۔

- Advertisement -

دور جدید کے اسمارٹ جو اب صرف بات کرنے کا ذریعہ نہیں رہے بلکہ دنیا کا ہر کام ان سے لیا جا رہا ہے تو سائنسدانوں نے دودھ کی ماہیت کا پتہ لگانے کے لیے بھی اس کا استعمال ڈھونڈ لیا۔

کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کے ریزراچرز نے حال ہی میں VibMilk نامی ایک نیا اسمارٹ فون سینسر تیار کیا ہے جو پیکٹ کو کھولے بغیر دودھ کا معیار بتا سکتا ہے۔

اسمارٹ فون میں لگائی گئی کی وائبریشن موٹر اور انرشل پیمائش یونٹ (IMU) مل کر ہائی ٹیک طریقہ کار سے خراب دودھ کی جانچ کر سکے گا۔ صارفین کو ایسا فون جلد ہی استعمال کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

اس حوالے سے پروفیسر وین ہو نے کہا کہ اگر ٹیٹرا پیک دودھ کو چیک کرنے کے لیے پیکٹ کھولنا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جراثیم دودھ میں شامل ہو کر خرابی کے عمل کو مزید تیز کر سکتے ہیں لیکن VibMilk ایک محفوظ طریقہ ہے جس آپ ڈبے یا بوتل کو کھولے بغیر دودھ کی تازگی کو چیک کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں