اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ملک شیک پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت خراب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں‌ ایک فیملی کے 10 افرد اس وقت فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے جب انھوں نے ملک شیک پیا، جس کے بعد انھیں اسپتال لے جانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ملک شیک پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے دس افراد کی حالت خراب ہو گئی، جنھیں طبی امداد کے لیے لاہور کے میو اسپتال لے جایا گیا۔

ایم ایس میو اسپتال فیصل مسعود کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو ملک شیک پینے سے فوڈ پوائزننگ ہوئی، تاہم تمام افراد کا کامیابی سے علاج کیا گیا، انھوں نے بتایا کہ مکمل صحت یاب ہونے پر انھیں جلد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

ادھر لاہور میں دودھ میں جعل سازی کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے الہٰ آباد میں ملک یونٹ پر چھاپا مارا، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 1000 لٹر تیار جعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔

جعلی دودھ پاوڈر، پانی، ویجیٹیبل آئل اور کیمیکلز سے تیار کیا جا رہا تھا، چھاپے کے دوران 125 کلو پاؤڈر، 96 کلو آئل،چینی، مکسنگ مشین، سلنڈر، چولہا، پلنجر اور ٹین ضبط کیا گیا، اور دودھ کے نام پر سفید محلول تیار کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں